ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگر ہندوستان میں جیتے تو یہ 20سال بعد بھی ہماری زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہوگا:اسمتھ

اگر ہندوستان میں جیتے تو یہ 20سال بعد بھی ہماری زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہوگا:اسمتھ

Wed, 15 Feb 2017 12:31:46    S.O. News Service

ممبئی،14؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آئندہ ٹیسٹ سیریز میں ملنے والے سخت چیلنج سے اچھی طرح واقف آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ ہندوستان میں جیت حاصل کرنا ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے زندگی کا سب سے زیادہ خوش آئند لمحہ ہوگا۔ہندوستان اور آسٹریلیا چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جن میں سے پہلا ٹیسٹ میچ 23فروری سے پونے میں کھیلا جائے گا۔اسمتھ نے یہاں پہنچنے کے بعد اپنے پہلے پریس کانفرنس میں کہاکہ ہندوستان میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہے،ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم کچھ خاص کرکے سیریز جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں تو پھر 10-20سال کے بعد ہم اسے اپنی زندگی کے سب سے زیادہ خوش آئند لمحے کے طور پر دیکھیں گے ۔یہ ہندوستان میں کھیلنے کا شاندار موقع ہے۔آسٹریلیا نے 2004-05میں ہندوستان کو 2-1سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے،وہ دورے کے آغاز یہاں بریبورن اسٹیڈیم میں ہونے والے تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گا۔گزشتہ چند سالوں سے انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی وجہ سے ہندوستان کے حالات سے اچھی طرح واقف 27سالہ سمتھ نے کہا کہ یہ انتہائی مشکل دورہ ہوگا اور میں چیلنج کو لے کر بہت پرجوش ہوں،اگلے چند ہفتوں میں جو کچھ ہونے والا ہے اس کو لے کر ہم سب پرجوش ہیں۔

ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے بھی سمتھ سے اتفاق ظاہر کیا۔انہوں نے کہاکہ تیاریاں بہت اچھی ہیں،یہ دلچسپ دورہ ہوگا۔ہندوستانی ٹیم بہت اچھی ہے جس کے پاس اچھے فاسٹ بولر اور اسپنر ہیں،اس نے وطن میں 20ٹیسٹ میچوں میں سے کوئی میچ نہیں گنوایا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ان کی ٹیم بہت مضبوط ہے،یہ شاندار چیلنج ہے۔


Share: